اور اے محبوب اگر کوئی مشرک تم سے پناہ مانگے (ف۱۴) تو اسے پناہ دو کہ وہ اللّٰہ کا کلام سنے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچادو(ف۱۵)یہ اس لئے کہ وہ نادان لوگ ہیں(ف۱۶)
And O beloved Prophet'. if any of the associators ask your protection, then give him protection that he may hear the word of Allah then convey him to his place of security. This is because they are the people ignorant.
صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'اللہ عزوجل کسی طالب شہرت ، ریاکار، اور لہوولعب میں پڑے رہنے والے کا کوئی عمل قبول نہيں فرماتا۔
(حلیۃ الاولیاء،الربیع بن حثیم ، الحدیث:۱۷۳۲،ج۲،ص۱۳۹)