سوال : محترم مفتی صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مسائل ہذا میں آپ سے شرعی رہنمائی مطلوب ہے ۔ آسٹریلیا میں بعض ہوٹلس اور ریسٹورنٹس مسلمانوں کے زیر انتظامیہ چلتے ہیں اور ان کے سائن بورڈ پر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ حلال ، ان ہوٹلس اور ریسٹورنٹس میں سمندری غذا see foodجو سمندری جانوروں کے گوشت سے بنی ہوتی ہے سپلائی کی جاتی ہے۔ ان میں ایک سمندری جانور کا نام آکٹوپس ( Octopus) ہے اس جانور کے کئی رسی نما ہاتھ پیر ہوتے ہیں ان ہاتھ پیروں کو انگریزی میں Tentaclesکہتے ہیں اس کو پکا کر فروخت کرنا اور یہاں کے مسلمانوں کا ان کو بطور غذا کھانا ایک عام بات ہے۔ علاوہ اس کے سیپی میں جو جانورہوتا ہے اس کو انگریزی میں(Snail) کہا جاتا ہے یہ بھی بطور غذا پکایا اور فروخت کیا جاتا ہے ،اس کو بھی یہاں کے مسلمان حلال سمجھ کر کھا تے ہیں۔ یہاں کے بعض مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں جانور(۱) آکٹوپس ( Octopus)(۲) اور(Snail) ۔ مرغی کے انڈوں کی طرح مکروہ ہیں اور بعض لوگوں انہیں حرام کہتے ہیں ۔ محترم مفتی صاحب ،آپ سے التماس ہے کہ ان آبی جانوروں کاشرعی حکم کیا ہے؟ فقہ اسلامی کے حوالوں سے عام فہم اُردو یا انگریزی زبان میں جواب تحریر فرمائیں۔ عربی یا فارسی کتب کی عبارات اگر نقل کی جارہی ہوں تو ان کا ترجمہ بھی لکھیں نوازش ہوگی۔ نوٹ : یہ مسائل ادارئہ تحقیقات علمیہ حیدرآباد کے فون پر جناب محمد ناصرالدین علی خان نے آسٹرلیہ سے دریافت کیے ۔ان مسائل کو قلم بند کر کے سوال کی شکل میں معتبر جامعیات کے دارالافتاء کے مفتیان کرام کی خدمت میں فتویٰ حاصل کرنے کی غرض سے ادارئہ تحقیقات علمیہ کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے ۔ العارض :سید خواجہ معزالدین اشرفی /معتمد ادارئہ تحقیقات علمیہ و خطیب جامع مسجد محمدی کشن باغ حیدرآباد۔ المرقوم 30-12-2011 ئ/ مطابق ۴؍ صفر المظفر۱۴۳۳ ھ ۔