You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Tahavi Shareef - Jild 004 طحاوی شریف (جلد 4)۔ |
Description | |
"شرح معانی الآثار " المعروف "طحاوی شریف " احدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مستند مجموعہ ہے۔ جس کے مؤلف امام جلیل ، محدث جلیل امام ابو جعفر احمد بن محمد الطحاوی الحنفی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔۔۔۔۔ امام ابو جعفر احمد بن محمد الطحاوی رحمۃ اللہ علیہ عظیم محدث اور بے بدل فقیہہ تھے آپ حدیث اور فقہ دونوں شعبوں میں سند کی حیثیت رکھتے تھے، امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آپ حدیث اور فقہ میں امام علوم دینیہ کے ماوی اور احادیث کے ملجاء تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف "طحاوی شریف " فن حدیث میں ایک عظیم تصنیف اور احناف کا سرمایہ افتخار ہے ، اس کتاب میں حدیث ، فقہ اور رجال کے متعدد علوم کو حسن اور عمدگی کے ساتھ جمع کر دیا گيا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کتاب سے امام طحاوی کا مقصد صرف احادیث کو جمع کرنا نہیں تھا بلکہ ان کے سامنے اصل مقصد احناف کی تائید اور یہ ثابت کرنا تھا کہ مسائل شرعیہ میں امام اعظم رضی اللہ عنہ کا مؤقف کسی جگہ بھی احادیث کے خلاف نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس تصنیف میں امام طحاوی متعدد جگہ احادیث پر فنی حیثیت سے کلام کرتے ہیں اور مخالفین کی پیش کردہ روایات پر فن رجال کے لحاظ سے جرح کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب روایت اور درایت ک جامع ہے اور جن خوبیوں اور محاسن پر یہ کتاب مشتمل ہے ۔ صحاح ستہ کی تمام کتب ان سے خالی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ اس کتاب کی تصنیف کا سبب بیان کرتے ہوۓ فرماتے ہیں ۔ مجھ سے بعض اہل علم حضرات نے فرمائش کی کہ میں ایک ایسی کتاب تصنیف کروں جس میں احکام سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان احادیث کو جمع کروں جو بعض متعارض ہیں اور چونکہ ملحدین اور مخالفین اسلام اس ظاہری تعارض کی وجہ سے اسلام پر طعن کرتے ہیں اس لیے ان متعارض روایات مین تطبیق دینے کے لیے علماء اسلام کی ان تاویلات کا ذکر بھی کروں جو کتاب و سنت اجماع اور اتاویل صحابہ سے مؤید ہیں اور جو روایات منسوخ ہو چکی ہیں ان کے نسخ پر دلائل پیش کر دوں تاکہ احادیث نبویہ کے درمیان تعارض نہ رہے اور طعن مخالفین سے یہ روایات بے غبار ہو جائیں ۔ |
|
Author | Imam Abu Jafar ahmad bin Al Tahavi Abu Jafar ahmad bin Al Tahavi امام ابو جفر احمد بن التحاوی |
Translator | Maulana Muhammad Siddique Hazarwi |
Language | Urduاردو |
Categories | > Ahadees of Prophet Muhammad احادیثِ نبوی > Kutub-e-Ahadees کتب احادیث |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 16915 |
Downloads | 3625 |