You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Haq Par Kaun حق پر کون؟ |
Description | |
ابتداۓ افرینش سے اس عالم رنگ و بو میں کئی مرتبہ بہار آئی اور کئی مرتبہ چمن اجڑا اسلام کے لہلہاتے گلشن کو بہتوں نے سیراب کیا اور بے شمار فتنہ پردازوں نے اسے اجاڑنے کی ناکام کوشش کی ہر دور میں نت نۓ فتنے پیدا ہوتے رہے اور حق کے آگے تہ تیغ ہوتے رہے ۔ حق و باطل کا یہ معرکہ جو چودہ سو سال سے زائد عرصہ کو محیط ہے دور حاضر تک جاری ہے ۔ زمانہ قریب میں امت مسلمہ کے اندر ابتداء پاک و ہند میں ایک عظیم انتشار پیدا ہوا اور قلیل عرصے میں پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس طرح امت محمدیہ دو گروہوں "بریلویت و دیوبندیت" میں تقسیم ہو گئی ۔۔۔۔۔۔ اس انتشار کے پیچھے کون سے عوامل اثر انداز تھے اس موضوع پر ہماری گفتگو نہیں ہماری گفتگو ان دونوں گروہ کے عقائد کی نشاندہی کرنا اور پھر یہ ثابت کرنا ہے کہ" حق پر کون ہے؟ " تاکہ ہمارے پریشان حال عوام صحیح راہ اختیار کر سکیں۔زیر نظر کتاب "حق پر کون؟" اسی ضمن میں تصنیف کی گئی ہے اس کتاب کے اندر سب سے پہلے عقیدہ پھر قرآن و حدیث سے ثبوت اور بزرگان دین رحمہم اللہ کے نظریات و عقائد کا اہتمام کیا گیا ہے اور مسئلہ کی مزید وضاحت کے لیۓ آخر میں اعتراضات کے جوابات کا بھی التزام ہے۔ |
|
Author | Muhammad Zaffar Attari Allama علامہ محمد ظفر عطاری |
Language | Urduاردو |
Categories | > Beliefs - Aqaid عقائد > Tauheed o Shirk توحید و شرک |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 9720 |
Downloads | 1611 |