You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Aulad Ko Sikhao Muhabbat Rasool (Sallallaho Alaihi Wasallam) Ki اولاد کو سکھاؤ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی |
Description | |
"اولاد کو سکھاؤ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی " کیا ہی خوب ہے زیر نظر کتاب کا عنوان اور کیا کہنے ڈاکٹر محمد عبدہ یمانی کے حسن انتخاب کے جن کا موضوع سخن ہی اشاعت حب رسول بنا جو ورثہ اسلاف ہے ۔ صحابہ کرام کا سرمایۂ حیات ہے جس کے لیے ان کا جینا مرنا تھا جس کی انہوں نے اپنے خون سے آبیاری کی ۔ جس کی خاطر اپنے تن من دھن کی بازی لگا دی اور جس پر اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا ۔اسی کی راہ میں کھو گۓ۔ اسی کو اپنا توشہ آحرت بنایا ۔اسی کے صدقے قیصرو کسری کی شان و شوکت ان کے فقر کے آگے ماند پڑ گئی اور اسی کے صدقے ہی "رضی اللہ عنھم و رضو عنہ " کا لقب پایا۔ یہ ورثہ محبت آج ہمارے ہاتھوں میں ایک امانت ہے اور اسی کا بیج مصنف کتاب جناب ڈاکر محمد عبدہ یمانی اپنی اولاد کے دلوں میں بونے کی تعلیم دے رہے ہیں۔ اگر ہم یہ کر گزریں تو یقینا ہماری اولاد کے دل سیرت طیبہ کے ساتھ وابستہ ہو جائیں ۔ عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سارے کے سارے پہلو ان کی آنکھوں کے سامنے اجاگر ہو جائیں گے ،اپنے آئینۂ دل میں جمال مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکا عکس دیکھ لیں گے۔ کمال خلق و خلق ان کے دلوں کو موہ لے گا اور اسی شمع محبت کو وہ اپنے ہاتھوں میں تھام کر کفر و ضلال کی ظلمتوں کا سینہ چیرتے ہوۓ اپنی زندگی کی کٹھن راہوں کو طے کر لیں گے۔ اس کتاب کو Download یا Read کرنے کے لیے نیچے دیے ہوے لنک پر کلک کریں. |
|
Author | Dr Muhammad Abdah Yamani Abdah Yamani ڈاکٹر محمد عبدہ یمانی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Beliefs - Aqaid عقائد > Huqooq-ul-Ibaad حقوق العباد > Auwlaad Ke Huqooq اولاد کے حقوق > Love Of Prophet Muhammad (Sallallaho Alaihi Wasallam) محبت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 9954 |
Downloads | 1197 |